این اے 120 میں بدترین شکست کے ذمہ دار آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی ہیں‘اعتزاز احسن

پی پی کا صرف 1414 ووٹ لینا افسوس ناک ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 24 ستمبر 2017 19:40

این اے 120 میں بدترین شکست کے ذمہ دار آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی ہیں‘اعتزاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ این اے 120 میں بدترین شکست کے ذمہ دار آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی ہیں‘ پی پی کا صرف 1414 ووٹ لینا افسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پی پی کی مقبولیت میں کمی کا بڑا سبب اور بڑی غلطی یہ ہے کہ پی پی کی سندھ حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں ہے این اے 120 میں بدترین شکست کے ذمہ دار آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہیں۔ این اے 120 میں پیپلزپارٹی کا صرف 1414 ووٹ لینا افسوسناک ہے۔