کابل میں نیٹو قافلے پر ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں 3 افغان شہری زخمی

اتوار 24 ستمبر 2017 19:32

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو قافلے پر ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں 3 افغان شہری زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان نے کابل کے مغربی حصے میں ہونے والے خود کش کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

(جاری ہے)

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ صبح 11 بجے ایک خود کش بمبار نے کار میں موجود بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کا نشانہ غیر ملکی فورسز کا قافلہ تھاانہوں نے بتایا کہ بد قسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں 3 افغان شہری زخمی ہوئیبعد ازاں نیٹو فورسز کے تربیت اور مدد مشن کے ترجمان بل سالوین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں نیٹو فورسز کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فورسز نے موقع پر پہنچ کر دھماکے میں متاثر ہونے والی گاڑی کو بحال کیا۔ترجمان کے مطابق اس کا ریزولوٹ سپورٹ آپریشنز پر اثر نہیں ہوگا۔علاوہ ازیں طالبان نے سماجی رابطے کہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ مذکورہ دھماکے میں 16 کے قریب امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے تاہم فوج نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :