Live Updates

پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکڑز کو کم سزائیں دی گئیں، اب سلمان بٹ کو لانے کی تیاری ہو رہی ہے‘ رمیض راجہ

ایسے کھلاڑیوں کی واپسی کا مطلب ان کرکٹرز کیساتھ زیادتی ہے جو ایمانداری اور پروفیشنلزم کے اصلولوں کیساتھ کھیل سے وابستہ ہیں

اتوار 24 ستمبر 2017 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیض راجہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکڑز کو کم سزائیں دی گئیں، اب سلمان بٹ کو لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ کرکٹ شرفا کا کھیل ہے، البتہ اس کھیل کی ساکھ متاثر کرنے والے کرکٹرز کو جب سخت سزائیں دینے کے بجائے انہیں چھوٹ دینے کی پالیسی اپنائی جائے گی تو اس کھیل سے دیرینہ محبت اور لگائو رکھنے والوں کو ٹھیس پہنچنا ایک فطری عمل ہے۔انہوںنے کہا کہ میری کتاب میں کرکٹ کرپشن میں ملوث کھلاڑیوں کے لئے اس کھیل میں واپسی کا مطلب ان کرکٹرز کے ساتھ زیادتی ہے جو ایمانداری اور پروفیشنلزم کے اصلولوں کے ساتھ اس کھیل سے وابستہ ہیں۔

Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :