بلدیہ غربی کراچی کے کیماڑی زون سجن یونین کے جنرل سیکریٹری عیسٰی خان سرحدی کو انکے عہدے پر بحال کردیا

اتوار 24 ستمبر 2017 19:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے تنظیمی نظم وضبط کی پابندی نہ کرنے پر کیماڑی زون کے جنرل سیکریٹری عیسیٰ خان سرحدی کی معطلی کو ختم کرکے تنظیمی کمیٹی کی رپورٹ کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے انہیں جنرل سیکریٹری کے عہدے پر بحال کردیا ۔

(جاری ہے)

انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ملازمین کے مسائل کے حل کے سلسلے میں باہمی مشاورت سے کام کرینگے ۔کیماڑی زون میں ہونے والی بے قاعدگیوں بدعنوانیوں کو مرکزکے علم میں لاکر کاروائی کریں گے ۔سرکاری ڈیوٹی سے کوتاہی برتنے والے کسی ملازم کی حمایت نہیں کریں گے اور اجتماعی معاملات کے حل کیلئے مل جل کرکام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :