صوبائی وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ اور چیئر مین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ سے عوام کا اظہار تشکر

اتوار 24 ستمبر 2017 19:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) کھو کھرآپار نمبر 4تا چمن کالونی کے مکین سیوریج مسائل سے عرصہ دراز سے دو چار تھے ہر گلی اور شاہراہ طویل عرصے سے سیوریج کے گندے پانی کا جوہڑ بنے رہے ۔

(جاری ہے)

الحمد اللہ عوامی اپیل پر صوبائی وزیر کچی آباد حاجی مرتضیٰ بلوچ اور چیئر مین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ کی کاوشوں سے سیوریج کے ناقص نظام کی درستگی کے عمل کا آغاز ہوچکا اور کھوکھرآپار تا چمن کالونی سیوریج لائن کی تنصیب سے عوام نے سکھ کا سانس لیا اہلیان علاقہ اور کچھی مسلم واگیرسوشل ویلفیئر جماعت نے سیوریج مسائل حل کرنے پر اور نئی لائن کی تنصیب پر صوبائی وزیر کچی آبادی حاجی مرتضیٰ بلوچ اور چیئر مین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ سے اظہار تشکر کیا ہے واضح رہے کے ڈی ایم سی ملیرکی نگرانی میں سیوریج لائنوںکی تنصیب کا عمل تیز کے ساتھ جاری ہے۔