محرم الحرام میں امن واما ن کا قیام یقینی بنایا جائے ،تاجر الائنس

کراچی کا امن لوٹانے میں پولیس اور رینجرز کے فرض شناس افسران کا اہم کردار ہے ، دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہ ہوسکے گا، ایاز موتی والا

اتوار 24 ستمبر 2017 19:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ محرم الحرام میں امن وامان کا قیام ہم سب کابنیادی فرض ہے ،محرم الحرم میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے جلوسوں اور مجالس کے مقررہ روٹوں پر فول پروف انتظامات کیئے جانے چاہیے۔جس کی کامیابی کے لیے کراچی تاجر الائنس ایسوسی مکمل طورپر اپنا کلیدی کرداراداکریگی۔

ڈیفنس آفس میں تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایک بڑاشہر ہے اور ہر طبقہ فکرکے لوگوں سے بھر اپڑاہے ،لہذا کراچی کے جن مقامات کو احساس قرار دیا گیاہے وہاں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنا حکومت سندھ کا فرض ہے ،انہوںنے کہاکہ اسلام محبت اور روادی کا مذہب ہے ،ایسے میں محرم الحرام اوردیگر مذہبی تہواروں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیے بغیر ہم کبھی امن کا قیام عمل میں نہیں لاسکتے ،جبکہ اسلحے کی نمائش پر پابندی لگائی جانی چاہیے جو کہ ہمارا مطالبہ بھی ہے، کراچی کا امن لوٹانے میں پولیس اور رینجرز کے فرض شناس افسران کا کردار شہراقائد کی عوا م پر کسی احسان سے کم نہیں ہے ،انہوںنے کہاکہ یہ ایک مقدس ایام کی ہی بات نہیں ہے امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عام دنوں میں بھی مکمل معاونت فراہم کرنا شہریوں کا فرض ہے تاکہ دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہ ہوسکے ، انہوںنے کہا کہ محرم الحرام میں ملک بھر میں امن وامان کا قیام ضلعی حکومتوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ، انہوںنے کہاکہ ہم نے محرم الحرام میں امن وامان کی فضاء کو قائم رکھنے کے اعادہ کیا ہے اور اس کے لیے ہم طرح سے اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید عوام سے بھی درخواست کی کہ اس وقت ملکی حالات بھی کافی سنگین ہے لہذا جہاں کہیں کوئی مشتبہ شخص دکھائی دے اس کی اطلاع فوری طر پر رینجرز یا پولیس کو فراہم کی جائے ۔