Live Updates

موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی ، سینیٹرمیرنعمت اللہ زہری

انتخابات 2018ء میں ہی ہونگے، انشاء اللہ ہمارے وزیراعظم میاں نواز شریف ہونگے، عمران خان سنجیدہ سیاست دان بنیں ،خصوصی بات چیت

اتوار 24 ستمبر 2017 19:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر میر نعمت اللہ زہری نے کہاکہ 2018میں عام انتخابات ہونگے موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی 2018کے انتخابات کے بعد بھی میاں محمد نواز شریف وزیراعظم ہونگے عمران خان کا یہ مطالبہ کہ فوری طورپر انتخابات کرائے جائیں انہیں ضدی بچے کی طرح ضد ہے کہ ایک بچہ اپنے والد کے ساتھ بازار جاتا ہے اور ایسی چیز کا اپنے والد سے مطالبہ کرتا ہے جو اسکا والد خریدنے کی سقت نہیں رکھتامگر وہ اپنی ضد پر قائم رہتا ہے کہ مجھے وہ چیز لے کر دو عمران خان کا وزیراعظم بننا -دلی دوراست ہے پہلے وہ سنجیدہ سیاست دان بنیں اسکے بعد وزیراعظم بننے کے بارے میں سوچیں ۔

میرنعمت اللہ زہری نے یہ بات اتوار کے روز این این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیاست کرنا غیر سنجیدہ نہیں ہے بلکہ اس کیلئے عزت کرو اور عزت ہوگی کے فارمولوں کو اپنا نا ہوگا سیاست میں اختلاف رائے رکھنا جمہوریت کا حصہ ہے گالی گلوج کرنا کبھی بھی سیاست کا حصہ نہیں رہا اور جو سیاست دان گالی گلوج کرتاہے وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا ۔

عمران کو چاہیے کہ پہلے وہ سنجیدہ سیاست دان بننے کی کوشش کریں کیونکہ وہ عمر کے اس حصے میں جہاں پر ان کو اب اخلاق کی تربیت نہیں دی جاسکتی ہے بلکہ ان کو خود اخلاق کی بات کرنی چاہیے ۔میر نعمت اللہ زہری نے مزید کہاکہ موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی اورآئندہ انتخابات 2018میں ہونگے اور انشاء اللہ ہمارے وزیراعظم میاں نواز شریف ہی ہونگے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات