پا کستان اس وقت شدید سیاسی بحرانوں سے دو چار ہے ،نئے انتخابات کروا دینے چاہئیں‘ اعجاز چوہدری

حکمران خاندان نے پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،نا اہل حکومت داخلی اور خارجی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے

اتوار 24 ستمبر 2017 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ پا کستان اس وقت شدید سیاسی بحرانوں سے دو چار ہے اوراسے بحرانوں سے نکالنے کے لئے نئی قیادت سامنے آنی چاہیے ، پاکستان میں نئے انتخابات کروا دینے چاہئیں، شریف حکمران خاندان نے پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، موجودہ نا اہل حکومت داخلی اور خارجی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، پوری دنیا میں بجلی سستی ہو رہی ہے لیکن بے حس حکمران بجلی مہنگی کر کے 200ارب روپے کا اضافی بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنمائو ں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،شریف برادران شکنجے میں پھنس چکے ہے ان کا بچنا نا ممکن ہے ، حکمران خاندان حقیقی احتساب کے لئے تیار ہو جائیں ، این اے 120کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ضمنی الیکشن میں حکومتی اوچھے ہتھکنڈوںکا بھرپور مقابلہ کیا ،ہمارے حوصلے بلند ہے ، میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے این اے 120کے الیکشن میں دن رات کام کیا۔

متعلقہ عنوان :