بھارت سے تین سالوں میں 28ارب 81کروڑ مالیت کے ٹماٹر ‘پیاز خریدے گئے‘ سپیشل سیکرٹری ایگریکلچرل مارکیٹنگ

قیمتی زرمبادلہ بچانے کی حکمت عملی مرتب کی ،اپنے کسان کو فائدہ دینے کیلئے ملک کے دوسرے صوبوں سے ٹماٹر اورپیاز منگوارہے ہیں ‘ صلوت سعید

اتوار 24 ستمبر 2017 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) سپیشل سیکرٹری ایگری کلچرل مارکیٹنگ پنجاب صلوت سعید نے کہاکہ بھارت سے تین سالوں میں 28ارب 81کروڑ روپے مالیت کے ٹماٹر اورپیاز خریدے گئے ،قیمتی زرمبادلہ بچانے کی حکمت عملی مرتب کی ہے اور پنجاب میں ملک کے دوسرے صوبوں سے ٹماٹر اورپیاز منگوارہے ہیں تاکہ پاکستان کے کسان کو فائدہ ہو۔

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پنجا ب میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ عارضی ہے ۔

(جاری ہے)

2014میں جولائی سے نومبر تک بھارت سے 11ارب 36کروڑ روپے کے ٹماٹر اور پیاز خریدے گئے ، سال 2015میں 9 ارب 58کروڑ 32لاکھ روپے کی زرعی اجناس بھارت سے منگوائی گئیں جبکہ 2016میں 7ارب 91کروڑ 65لاکھ روپے کے پیاز اور ٹماٹر منگوائے گئے تھے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کی کمی دور کرنے کیلئے بلوچستان سے پیاز اور ٹماٹر منگوارہے ہیں ،نومبر میں سندھ سے بھی ٹماٹر منگوائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ پرچون فروش ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کررہے ہیں ،گرانی کی لہرپید اکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں جبکہ ہر سطح پر ہماری ٹیمیں متحرک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :