کابینہ کمیٹی برائے مہنگائی کنٹرول کا اجلاس (آج ) طلب ،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا جائیگا

محکمہ زراعت زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافے اور اس کے ازالے کیلئے بنائی گئی حکمت عملی پربریفنگ دے گا

اتوار 24 ستمبر 2017 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے مہنگائی کنٹرول کا اجلاس آج بروز (پیر ) کے روز طلب کرلیا گیا جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں محکمہ زراعت زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافے اور اس کے ازالے کیلئے بنائی گئی حکمت عملی پربریفنگ دے گا ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت قیمتی زرمبادلہ بچانے کیلئے بنائے گئے لائحہ عمل اور دوسرے صوبوں سے اپنی زرعی اجناس پنجا ب لانے کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :