سندھ دھرتی کے سپوت صلاحیتوں میں دنیاکی کسی قوم سے کم نہیں ،سید مرادعلی شاہ

صاحبزادہ عبید اللہ جان نعیمی نے عالم اسلام کی عظیم یونیورسٹی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کانام روشن کیاہے دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ ملیر کراچی میںمہتمم صاحبزادہ مفتی محمدجان نعیمی کے فرزند کے اعزازمیں منعقدہ تقریب تہنیت سے خطاب

اتوار 24 ستمبر 2017 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) سندھ دھرتی کے سپوت صلاحیتوں میں دنیاکی کسی قوم سے کم نہیں ہیں،فرزند وادیء مہران صاحبزادہ عبید اللہ جان نعیمی نے عالم اسلام کی عظیم یونیورسٹی جامعہ ازہر میں زیرتعلیم پانچ ہزارسے زائد طلباء کے درمیان ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کانام روشن کیاہے۔یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ ملیر کراچی میںمہتمم صاحبزادہ مفتی محمدجان نعیمی کے فرزندصاحبزادہ عبیداللہ جان نعیمی کے اعزازمیں منعقدہ تقریب تہنیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب سے سابق ایم ایل اے آزادکشمیرصاحبزادہ پیرعتیق الرحمان فیض پوری آف ڈھانگری شریف،جمعیت علماء پاکستان کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمان،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شاہتاز ، امیر مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان پیر میاں عبدالخالق قادری آف بھرچونڈی شریف،بانی ء انجمن طلباء اسلام مفتی جمیل احمدنعیمی،پیر ایوب جان سرہندی، پیر غلام رضوانی شاہ، ایم این اے عبدالحکیم بلوچ، صوبائی مشیرکچی آبادیز حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ،سابق صوبائی وزیر مذہبی امورپیر میاں عبدالباقی،سربراہ سنی تحریک انجینئر ثروت اعجازقادری،صوبائی صدرتنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان صاحبزادہ ریحان امجدعلی،ناظم اعلیٰ صاحبزادہ مفتی نذیر جان نعیمی ودیگرنے بھی خطاب کیا،اس موقع پرعالم اسلام کے معروف ثناء خواں الحاج یوسف میمن ، قاری نعمان نعیمی ودیگرنے ہدیہء نعت پیش کیا۔

(جاری ہے)

دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں صاحبزادہ عبیداللہ جان نعیمی کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے طلباء نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایاہے باالخصوص مفتی عبداللہ نعیمی شہیدؒ کے خانوادے نے دنیابھرمیں دینی تعلیم کے فروغ میں اہم کرداراداکیاہے۔دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ عالم اسلام کی عظیم درسگاہ ہے جہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء دنیابھرمیں اسلامی تعلیمات عام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مدارس اہلسنّت کسی قسم کی دہشتگردی کے قائل نہیں ،ان مدارس میں امن وآشتی اور بھائی چارے کی تعلیم دی جاتی ہے۔امن واخوت دنیابھرمیں ہماری پہچان ہے،جو پاکستان کی اصل پہچان ہے،جس کو قائم ودائم رکھیں گے ، ہمارے اکابرین نے پاکستان بنایاتھااس کی حفاظت بھی ہم کریں گے۔تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد،پیر فقیرمحمدجان اشرفی، مفتی قاضی احمدنعیمی،صاحبزادہ محمودعثمان سمیت علماء ومشائخ،ایم این ایز، ایم پی ایز،صوبائی مشیران، ضلعی چیئرمین،یوسی چیئرمین اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :