بالا کوٹ ،ْکپی گلی کے مقام پر گاڑی دریائے کنہار میں گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق

اتوار 24 ستمبر 2017 19:20

بالاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) کپی گلی کے مقام پر گاڑی دریائے کنہار میں گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق وادی ناران کی سیر کے لیے آنے والے آزاد کشمیر کے رہائشی دوستوں کی گاڑی کپی گلی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے کنہار میں گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد گاڑی سمیت دریا میں ڈوب گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں، پولیس اور مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے تاہم حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ناران پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق افراد ناران میں سیر کی غرض سے گئے تھے کہ ان کی گاڑی دریائے کنہار کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :