بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ،ْ شہری کی شہادت ،ْ بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج

بھارت 2003 کے فائربندی کے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، کستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے ،ْپاکستان

اتوار 24 ستمبر 2017 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) بھارتی فورسز کی جانب سے نکیال سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزی اور ایک پاکستانی خاتون شہری کی شہادت پر دفترخارجہ نے بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا اور نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں خاتون پاکستانی شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور 2 افراد زخمی ہوئے، بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جب کہ بھارت 2003 کے فائربندی کے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :