بھارت اقوام متحدہ میں جمہوریت کی بات کرتا ہے ساتھ ہی دوسرے ملک میں دہشت گردی برآمد کرتا ہے ،ْوزیر خارجہ

اتوار 24 ستمبر 2017 19:20

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ میں جمہوریت کی بات کرتا ہے ساتھ ہی دوسرے ملک میں دہشت گردی برآمد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اپنے ہی ملک میں قتل وغارت گری کو فروغ دے رہا ہے ۔پاکستان نے بھارت فائرنگ سے انسان کو نشانہ بنانے اور سرحدی اشتعال انگیزی کی مذمت کی ۔