سرگودھا ،ْ 4 ماہ کے دوران سات لڑکوں کو بیوقوف بنا کر 7 شادیاں رچا کر لوٹنے و الی کو لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا

420 حسینہ کے حسن میں مبتلا ہوکر شادیاں کرنے والے افراد نے اب انصاف کا مطالبہ

اتوار 24 ستمبر 2017 19:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)سرگودھا میں4 ماہ کے دوران سات لڑکوں کو بیوقوف بنا کر 7 شادیاں رچا کر لوٹنے و الی کو گرفتار کرلیا گیا سات گھروں سے اپنی تجوری بھرنے والی اٹھارہ سالہ حسینہ کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا اور 420 حسینہ کے حسن میں مبتلا ہوکر شادیاں کرنے والے افراد نے اب انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

18 سالہ دو شیزہ ثناء نے چار ماہ کے دوران 7 شادیاں کیں اور ساتوں گھروں کا صفایا کیا اور چلتی بنی۔ثنا کے اس طریقہ واردات میں اس کے والد، بھائی اور نکاح خواں بننے والے افراد بھی جعلی نکلے، یہ انکشاف اس وقت ہوا جب دو متاثرہ دولہوں اللہ دتہ اور اظہر محمود نے سیشن کورٹ میں اپنے اپنے نکاح نامے پیش کیے۔اللہ دتہ کے وکیل نے انکشاف کیا کہ ملزمان ایسے نوجوانوں کو تلاش کرتے ہیں جن کے رشتے نہیں ہوتے اور 2 سے 3 لاکھ روپے لڑکے والوں سے شادی کے نام پر وصول کرتے ہیں اور جعلی نکاح خواں کے ذریعے اپنے پاس موجود رجسٹر پر نکاح کا اندراج کر کے فرار ہوجا تے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت کے حکم پر تھانا اربن ایریا پولیس نے ملزمہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے منہ بولے بھائی، باپ، نکاح خواں اور خاندان کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔