مادروطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ،ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ہر قیمت پر مادروطن کے دفاع کا حلف اٹھایا ہے ،ْ آرمی چیف کا لیفٹیننٹ ارسلان عالم کو خراج عقیدت

اتوار 24 ستمبر 2017 19:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادروطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہر قیمت پر مادروطن کے دفاع کا حلف اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راجگال میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع میں جام شہادت پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باہمت قوم دشمن کی سازشیںناکام بناتی جاری ہے ،ْ دشمنوں کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں۔