چین نے جاری پاک چین مشترکہ فضائی مشق ’’شاہین 6‘‘ پر تنقید کو مسترد کردیا

مشق معمول کی فوجی مشقوں کا حصہ ہے،بعض ممالک کو غیر ضروری ردعمل کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے ،ْ ترجمان پیپلزلیبریشن آرمی ائیرفورس

اتوار 24 ستمبر 2017 19:20

چین نے جاری پاک چین مشترکہ فضائی مشق ’’شاہین 6‘‘ پر تنقید کو مسترد ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) چین نے جاری پاک چین مشترکہ فضائی مشق ’’شاہین 6‘‘ پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اسے معمول کی فوجی مشقیں قراردیدیاہے۔

(جاری ہے)

پیپلزلیبریشن آرمی ائیرفورس کے ترجمان شن جن کے نے کہاکہ پاکستان اورچین کی فضائی افواج کے مابین مشترکہ تربیتی مشقوں پربعض ممالک کو غیر ضروری ردعمل کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئیے اوراس معاملے پر شوروغل سے گریزکرنا چاہئیے، ایسے ممالک کو اس طرح کی مشقوں سے سیکھنا اورسمجھنا چاہئیے۔

ترجمان نے کہاکہ دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں بین الاقوامی عمل کا حصہ ہے اوراس سے ریاستی سلامتی اورقومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتاہے علاوہ ازیں اس طرح کی مشقوں سے تمام افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتاہے۔ واضح رہے کہ پاک فضایئہ اورچین کی پیپلز لیبریشن آرمی ائیرفورس کی مشترکہ تربیتی مشقیں ’’شاہین چھ ‘‘ اس وقت چین میں جاری ہیں جو 27ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :