جامعہ کراچی، ملازمتوں کی مد میں جامعہ کراچی سے منسوب ای میلز کی سختی سے تردید

اتوار 24 ستمبر 2017 19:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) مختلف ملازمتوں کے حوالے سے گردش کرنے والی جامعہ کراچی سے منسوب ایمیلز کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چند روز سے چند جعلی ای میل اکائونٹس([email protected]اور[email protected] ) کے ذریعے ای میلز پر جامعہ کراچی میں مختلف آسامیوں پر ملازمت کے لئے انٹریو ز کی مد میں رقم طلب کی جا رہی ہے جن کا جامعہ کراچی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ترجمان کے اتوار کوجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام متعلقہ افراد کوان کے مفاد میں یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ایسی تمام ای میلز کو نظر انداز کریں، بصورت دیگر جامعہ کراچی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :