ممبران پارلیمنٹ قوم کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافے کا سبب ہیں ،شاہ عبدالحق

حقوق اہلسنّت کیلئے سنّی تنظیمات کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ، جما عت اہلسنّت کراچی انتظامیہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب

اتوار 24 ستمبر 2017 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ و یورپ سے نہیںرب سے ڈرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے ۔ ہماری اسمبلیاں ایسے ممبران سے بھری پڑی ہیں جو قوم کے مسائل میں کمی کے بجائے مزید اضافہ کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم ممالک کے متحد نہ ہونے کی وجہ سے برما کے مسلمان ظلم و جبر کا شکار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جما عت اہلسنّت کراچی کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنّت کو پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر متحد ہونا ہو گا ۔عوام اہلسنّت ہماری طاقت ہیں ہما را جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے ،حقوق اہلسنّت کے حصول کے لئے تمام سنّی تنظیمات کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ۔

(جاری ہے)

جما عت اہلسنّت کے کارکنان ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں ملک کے اداروں کے ساتھ ہیں۔جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری اور کراچی کے ناظم اعلیٰ عبد الحفیظ معارفی نے باہمی مشاورت سے تین سالہ مدت کیلئے جما عت اہلسنّت کراچی ڈویژن کی نئی انتظامیہ کا اعلان کر دیا جس کے مطابق مولانا خلیل الرحمان چشتی،مفتی ناصر خان ترابی،مولانا سید عبد القادر شیرازی(بالترتیب نائب امیر)،،محمد الطاف قادری،مولانا فیض الہادی، مولانا عبد الوہاب اکرم قادری(نائب ناظمین)،مولانا عبد الحق شاہ سیفی(ناظم تعلیم و تبلیغ)مفتی عبد الرحمان( نائب ناظم تعلیم و تبلیغ)،مولانا رئیس قادری (ناظم مالیات)،عبد اللہ خلصائی(نائب ناظم مالیات)،سید رفیق شاہ(ناظم* نشرو اشاعت)،سلمان احمد( نائب ناظم* نشرو اشاعت)،احمد رضا طیب (ناظم خڈمت خلق)،نبیل قادری (نائب ناظم* خدمت خلق)غفران احمد،شفیع رانا ،محفوظ قادری،سلیم الدین شیخ،شریف قادری،افضال قادری اورطارق قادری کراچی رابطہ کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

بعد ازاں امیر جما عت اہلسنّت علامہ شاہ عبد الحق نے نو منتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا ۔ اس موقع پر نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ اور نامو س رسالت کے تحفظ کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :