گورنر سندھ کی کراچی چیمبر کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اتوار 24 ستمبر 2017 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ ان کا مسلسل بلا مقابلہ انتخاب کراچی چیمبر کے اراکین کا بزنس مین گروپ پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب صدر مفسر عطا ملک، سینئر نائب صدر عبدالباسط عبدالرزاق اور نائب صدر ریحان حنیف اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :