سوئٹزر لینڈ میں پاکستان مخالف تشہیری مہم پاکستان مخالف قوتوں کی سازش ہے،سینیٹر حافظ حمد اللہ

اتوار 24 ستمبر 2017 19:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء وسینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سوئزر لینڈ میں پاکستان مخالف تشہیری مہم دراصل پاکستان مخالف قوتوں کی سازش ہے حکومت پاکستان اس کی نہ صرف مذمت کریں بلکہ خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرکے سوئزرلینڈ حکومت کے سامنے بھرپور احتجاج کریں حکومت بلوچستان مزید فنڈز لیپس اور عوام کو بے روزگاری سے بچانے کیلئے اقدامات کریں ‘یہ بات انہوں نے بے روزگار نوجوانوں کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے انتخابات سے قبل عوام کو ورغلا بنانے کیلئے انتخابی مہم میں سلوگن دیا تھا کہ ہم برسراقتدار آکر تعلیمی نظام بہتر‘صحت کی سہولتیں فراہم جبکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے انہوں نے کہاکہ حکومت میں شامل قوم پرستوں نے علماء کرام پر تنقید بھی کی اور کہاکہ علماء کرام کا کام سیاست نہیں مسجد اور مدارس کو چلانا ہے لیکن آج نہ صرف عوام بلکہ قوم پرست جماعت سے تعلق رکھنے والے رہنماء بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ سیاست اصل علماء کرام کا کام ہے اور جمعیت نے اپنی دور حکومت میں عوام کی جو خدمت کی اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں کے نااہلی کی بدولت آنیوالی وقت جمعیت علماء اسلام کیلئے ایک بار پھر ہموار ہوگیا اور 2018کے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام اکثریت کے ساتھ جیت حکومت بنائینگے انہوں نے روزگار نوجوانوں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں سینٹ میں بھی آواز اٹھائینگے بلکہ موجودہ حکومت اخباری بیانات کے ذریعے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کے پیسے مزید لیپس اور نوکریاں ضائع کرنے کی بجائے میرٹ او تعلیم کو مدنظر رکھتے ہوئے نوکریاں تقسیم کریں‘ انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی روز سے چند مفاد پرست لوگوں نے مفادات کی خاطر سوئزر لینڈ میں بیٹھ کر پاکستان مخالف اور آزاد بلوچستان کی تشہیری مہم چلارہی ہے جس کی پاکستان کے عوام اجازت نہیں دینگے بلکہ بلوچستان کے غیور عوام نے ہمیشہ اپنے ملک کی بہتری اور مضبوطی کیلئے کردار ادا کیااور آئندہ بھی کردار اد اکرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :