حافظ آبادمیں ٹماٹر240روپے فی کلو میں فروخت

اتوار 24 ستمبر 2017 19:01

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)حافظ آباد میں ٹماٹر کی قیمت 240روپے کلو، ادرک کی قیمت دو سوروپے کلو جبکہ پیاز کی قیمت ایک سوروپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

دوکانداروں اور تاجروں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مقررکردہ نرخوں کو ہوا میں اڑادیا۔ جس سے غریب عوام پریشان ہوکر رہ گئے۔ جبکہ مجسٹریٹس قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی بجائے ٹھنڈے دفاتر میں بیٹھ کر مزے لینے لگے۔