سی پیک ملکی ترقی کا ضامن ہے، ہر حال میں اسے مکمل ہو نا چاہئے،مولانا عبدالغفور حیدری

امریکہ بھارت کی گو د میں بیٹھ کر پاکستان پر الزمات لگارہاہے، دہشت گردی کی وجہ سے ملک کواربوں کانقصان اٹھاناپڑا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اتوار 24 ستمبر 2017 19:01

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سی پیک ملکی ترقی کا ضامن ہیں ہر حال میں سی پیک کو مکمل ہو نا چاہئے امریکہ کھبی بھی پاکستان کے دوست نہیں رہے اب بھی اس کی کوشش ہے کہ سی پیک کوناکام ہو جائے زمانہ نے سازش کیا مگر جسے اللہ رکھے اسے کون چکے بلوچستان کے عوامی نمائندوں کو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیئے اربوں روپے ملتے ہیں مگر یہ بلوچستان کے غریب عوام پر خرچ نہیں ہو تے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مولوی نالائق ہیں بڑے بڑے عہدوں پر رہ کر اپنے لیئے کچھ نہیں کیا 26اکتوبر کو کوئٹہ میں ایک عظیم الشان جلسہ ہو گا جس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان خطاب کرینگے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مدرسہ تجوید القرآن بازار قلات میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا فیض محمد صوبائی سیکریٹری جنرل ملک سکندر خان ایڈوکیٹ صوبائی سالار حافظ ابراہیم لہڑی ضلعی امیر مولانا محمود شاہ مولانا کمال الدین مولانا آعظم جہانگیری آغا فضل الرحمان شاہ اقلیتی رہنماء سری چند اور دیگر نے بھی خطاب کیا جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سی پیک ہمارا مستقبل ہے اس کی کامیابی کے لیئے بھر پور کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ سی پیک بعض قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہی اس وجہ سے ملک میں حالات خراب کرنے کی کوشش رہے ہیں مگر میں انہیں بتا نا چاہتا ہوں کہ پاکستان اور چائنا سی پیک کو بنا کررہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زمانہ نے سازش کے تحت مجھ پر حملہ کر وایا اور یہ سازش امریکہ تک جاتا ہیں اس حملے میں میں ہی ٹارگٹ تھا مگر مارنے والے سے زیادہ طاقتور اللہ تعالیٰ ہے اور اسی نے میری حفاظت کی وہ سمجھ رہے تھے کہ ہم ان حملوں سے مرعوب ہو کر سی پیک کی حمایت ترک کریں گے یہ ان کی بھول ہے جمعیت علماء اسلام سی پیک کی کامیابی کیلئے ہرممکن کوشش کریگی ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ انڈیا کی گو د میں بیٹھ کر پاکستان پر الزمات لگارہی ہیں مگر جو دہشت گردی اس نے پاکستان میں پھیلائی ہزاروں لوگ اورسیکورٹی فورسز کے جوان شہید کئے گئے اور ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا یا اس کا ذمہ دار امریکہ ہے امریکہ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیئے پاکستان پر الزامات لگارہی ہیں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ ہم نالائق ہیں ہم نے اپنے لیئے کچھ نہیں کیا ہم انہیں کہتے ہیں کہ الحمد اللہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں ہم پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوامی نمائیندوں کو بلوچستان کی ترقی و خو شحالی کے لیئے اربوں روپے مل رہے ہیں مگر بلوچستان کی غریب عوام کی تقدیر نہیں بدلی یہ ساری رقم اشرافیاں کے جیوں میں چلی جاتی ہیں میرے غریب بلوچستان کے عوام کے لیئے ترقی محض ایک خواب رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ 26 اکتوبر کو کوئٹہ میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جارہا ہیں اس جلسہ سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماء خطاب کریں گے جمعیت کے کارکنان اس جلسہ میں بھر پور شرکت کرکے اسے کامیاب بنائے۔