ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ملزمان موٹرسائیکل‘ نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار

اتوار 24 ستمبر 2017 19:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان موٹرسائیکل‘ نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات 98/6-Rمیںرات کے وقت ہوئی محمد یاسین کے ڈیرے پر4نامعلوم ملزمان گھس آئے اور اسے یرغمال بناکر ڈیرہ سے نقدی اور موٹرسائیکل نمبری3887کل مالیتی1لاکھ64ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ دوسری واردات 99/9-Lمیںہو ئی جہاں محمد لطیف اپنے گھرجارہاتھا کہ راستے میں فیصل سمیت دیگر 3ملزمان نے اسے زبردستی روک لیا اور ڈرادھمکا کر موبائل فون ونقدی کل مالیتی40ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :