ساہیوال،13 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا معاملہ ،لڑکی کے چیچا نے قبر کشائی کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

اتوار 24 ستمبر 2017 19:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا معاملہ ،لڑکی کے چیچا نے قبر کشائی کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل تھانہ فرید ٹائون کے نواحی علاقہ چک نمبر89/6-Rکی رہائشی 13سالہ ثناء جعفر کاٹھیا کے گھر میں عرصہ تین سال سے کام کاج کرتی تھی دو روز قبل مردہ حالت میں پائی گئی مبینہ طور پر بچی کے سر میں چوٹ کا نشان تھا مگر بچی کے والد منظورنے کسی بھی قسم کی کاروائی کروا نے سے انکار کر تے ہو ئے اسے دفنا دیا جبکہ لڑکی کے چچا شعبان نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ لڑکی کا پوسٹمارٹم کروا یا جا ئے کیونکہ اسے قتل کیا گیا ہے مگر لڑکی کے والد منظور نے بھی عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہم قبر کشائی نہیں کروا نا چا ہتے ہیں تا ہم عدالت نے فریقین کا موقف لینے کے بعد تاریخ دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :