مادروطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اتوار 24 ستمبر 2017 18:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادروطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہر قیمت پر مادروطن کے دفاع کا حلف اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے راجگال میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع میں جام شہادت پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی باہمت قوم دشمن کی سازشیںناکام بناتی جاری ہے، دشمنوں کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :