بھارت ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لے،بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ‘،پرویز ملک

کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے 2018ء کا الیکشن نواز شریف کی قیادت میں ہی لڑینگے اور حکومت بھی بنائینگے ‘وفاقی وزیر تجارت

اتوار 24 ستمبر 2017 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ 2018ء کا جنرل الیکشن میں عوام کے پاس جانے کے لئے (ن) لیگ کے پاس بہت کچھ لیکن مخالفین کے پاس شرمندگی ،دھرنے قومی اداروں پر حملوںاور انتشار کی سیاست اور یہودی ایجنڈے کے سوال کچھ نہیں، کوئی کسی غلط فہمی میںمبتلاہے 2018ء کا الیکشن میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی لڑیں گے اور انشاء اللہ جیت کر حکومت بھی بنائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اورعہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،شہزاد منشی،ڈاکٹر اسد اشرف،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،میاں طارق،سید توصیف شاہ،عامر خان،چوہدری بلال ،جاوید اقبال،راؤشہاب الدین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اگر بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو اسکی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائیگی اور بھارت کی سکیورٹی فورسز کو جہنم واصل کردیا جائیگا، بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ،بھارت ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں پر بھی اسی طرح آئین وقانون کی پاسداری کا قانون لاگو ہوتا ہے۔ میاں نواز شریف نے کوئی کرپشن یا مالی بد عنوالی میں ملوث نہیں بلکہ عمران خان کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے کیونکہ جب فوج اور عدلیہ ان سے پوچھتی ہے تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ ان کا سیاسی بیان تھاانہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو اپنے منفی طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے،جو عناصر عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کے اس سفر میں رخنہ ڈالناچاہتے ہیں وہ سیاسی تنہائی کا شکار ہوچکے ہیں۔