دیر بالا میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ، کچھ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، عنایت اللہ خا ن

شفافیت اور میریٹ موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے، دیر بالا کے منصوبوں کی تعریف سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں،اگلا قومی الیکشن ہم کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے اور بہت بڑی کامیابی حاصل کریں گے،سنئیر صوبائی وزیر

اتوار 24 ستمبر 2017 18:23

پشاو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) سینئرو زیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خا ن نے کہا ہے کہ دیر بالا میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے کچھ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کچھ پر کام عنقریب مکمل ہو گا۔شفافیت اور میریٹ موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے اور دیر بالا کے منصوبوں کی تعریف سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں۔

اگلا قومی الیکشن ہم کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے اور بہت بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔ الزامات اور جوابی الزامات کے بجائے کام پر یقین رکھتے ہیں اور میرٹ کی بنیاد پر سب کچھ ہوتا ہے۔ ہم سیاست سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کرتے ہیں اور عوام سے میرٹ ہی کی بنیاد پر دوبارہ ووٹ حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

جماعت کے ارکان نے کرپشن سے پاک نظام کے قیام میں مثالی کارکردگی دکھائی ہے اور اپنے ارکان اور کارکنان کا سر اونچا رکھا ہے اسی کارکرکردگی کی بنیاد پر انشاء للہ جماعت اسلامی پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔

وہ برائول دیر بالا میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجتماع سے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، مقامی امیر باچا محمد ، زونل امیر عزیز الحق نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں افراد نے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جس میں خائستہ روف ، خان روف ، عبدالرئوف ، خالد رئوف ، غلام رئوف ، نوید رئوف ، باچا حضرت ، عبدالمجید ، شاہ نسیم ، فیاض خان ، مولانا اسماعیل ،شعیب ، مجاہد شاہ ، سردارز خان اور دیگر شامل تھے ۔

سینئر وزیر عنایت اللہ خا ن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بحران سے نکا لنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔جماعت اسلامی ہی ملک کو بحران سے نکا ل سکتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس دیا نت دار قیادت ہے ۔اس کے دامن پہ کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔اگر عوام انصاف ،تعلیم اور صحت چاہتے ہیں تو وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :