کرپشن الزامات،وزارت کامرس نے ڈائریکٹر جنرل ٹی او کو ملازمت سے فارغ کردیا

اتوار 24 ستمبر 2017 18:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) وزارت کامرس نے کرپشن اور سرکاری فنڈز کے غبن میں ملوث ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن اظہر اقبال کو ملازمت سے معطل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اظہر اقبال کے خلاف کرپشن کی شکایات پارلیمنٹرینز کے علاوہ تاجر تنظیموں نے بھی کی تھی اظہر اقبال کے خلاف کامرس قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر غلام علی نے دستاویزات کے ساتھ شکایت متعلقہ وزارت میں درج کرائی تھی جس میں واضح کہا گیا تھا کہ موصوف کے ایف پی سی سی آئی کے مافیا کے ساتھ گہرے مراسم ہیں اور قومی مفادات کو دائو پر لگا کر من پسند افراد کو فائدہ پہنچا رہے ہیں وزارت کے قائمہ کمیٹی کی شکایت اور دیگر کرپشن الزامات پر اظہار اقبال کو فوری طو رپر اہم عہدے سے سبکدوش کردیا ہے۔

معطل ہونے والے افسر کے ساتھ وزیر تجارت کے ساتھ گہرے مراسم تھے اور ان کی دھن پر کئی سال ناچتے رہے ہیں اور قومی فندز لوٹتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :