لاہور،ائیر بلیو کی حج پروا ز60حاجیوں کا سامان سعودی عرب ائیر پورٹ پر چھوڑ آئی

اتوار 24 ستمبر 2017 18:23

لاہور،ائیر بلیو کی حج پروا ز60حاجیوں کا سامان سعودی عرب ائیر پورٹ پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ائیر بلیو کی حج پرواز 4782 (60) حاجیوں کا سامان سعودی عرب ائیر پورٹ پر چھوڑ آئی۔ سعودی عرب سے لاہور پہنچنے والے حاجیوں کے مسائل کم ہونے کے باعث شدت اختیار کر چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ائیر بلیو کی پرواز 60 حاجیوں کا سامان جس میں آب زم زم اور تحائف ہیں کو سعودی عرب ہی چھوڑ آئی۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پر گزشتہ روز تمام حاجیوں نے ائیر بلیو عملے کے خلاف احتجاج بھی کیا اور انتظامیہ سے تلخ کلامی سے پیش آئے۔ حجاج کرام نے اس موقع پر آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سامان میں اہل خانہ کے لئے تحائف اور تبرکات ہیں جو ائیر بلیو انتظامیہ کی غفلت نہ آسکا۔ حاجیوں کا کہنا تھا کہ متعدد حجاج کرام کا تعلق دوسرے شہروں سے ہے جس پر ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ائیر بلیو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوسری فلائٹس سے 60 حاجیوں کا سامان منگوا لیا جائے گا اور حجاج کرام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :