لاہور، پارلیمانی سیکرٹری بہبود آبادی چوہدری امجد علی جاوید کاافسر شاہی کے روئیے کیخلاف مستعفی ہونے کافیصلہ

اتوار 24 ستمبر 2017 18:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی چوہدری امجد علی جاوید کاافسر شاہی کے روئیے کیخلاف عہدہ سے مستعفی ہونے کافیصلہ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی چوہدری امجد علی افسر شاہی کے روئیے سے سخت نالاں ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرا عہدہ تو پارلیمانی سیکرٹری کا ہے لیکن کوئی بھی افسر میری بات نہیں سنتا جبکہ مجھے نہ تو دفتر دیا گیا ہے اور نہ ہی عملہ انہوں نے کہا کہ میں نے مستعفی ہونے کے فیصلے سے پارٹی رہنمائوں کو آگاہ کر دیا ہے اور میں اب مزید اس عہدہ پر کام نہیں کر سکتا اس لئے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :