عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ شفاعت اورقرب محمدی کے حصول کاذریعہ ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

اتوار 24 ستمبر 2017 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 36ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری سلسلے میں علماء کرام کا اجلاس مرکزختم نبوت لاہور میں منعقد ہوا۔کورس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا جمیل الرحمن اختر،پیررضوان نفیس،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ،قاری ظہورالحق،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا سعید وقارسمیت کئی علماء کرام ،کارکنان اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے احباب نے بھرپورانداز میںشرکت کی۔

سالانہ 36ویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں منعقد ہورہی ہے ،کانفرنس کی تیاری کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اورکانفرنس کی دعوتی مہم کو بھرپور انداز سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاسسے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر محض ایک کانفرنس ہی نہیںبلکہ عالم اسلام کے مسلمانوں کانمائندہ اجتماع ہوتا ہے۔

اس اجتماع میں عالم اسلام کی معروف شخصیات اور دینی ومذہبی،سیاسی قائدین اور خانقاہوں کے سجادہ نشین شرکت کرتے ہیں ۔علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ ﷺ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوںکو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقائوں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوںکا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا