ٹی ڈی اے پی گزشتہ پانچ سالوں میں قومی خزانہ سی5ارب 14کروڑ وصولی کے باوجود ملکی برآمدات میں اضافہ کرنے میں ناکام

فنڈز میں سے صرف50فیصد ہی استعمال ہوسکے

اتوار 24 ستمبر 2017 18:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی )گزشتہ پانچ سالوں کے دوران قومی خزانہ سی5ارب 14کروڑ روپے کے فنڈز وصول کرنے کے باوجود بھی ملکی برآمدات میں اضافہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،ٹی ڈی اے پی ان فنڈز میں سے صرف50فیصد ہی استعمال کرسکی،حکومت نے برآمدات میں اضافے کی صورت میں ٹیکسوں میں بھی کمی اعلان کیا ہے اور وزیراعظم کی جانب سے برآمد کنندگان کیلئی100ملین روپے پیکج کا بھی اعلان کیا گیا ہے لیکن اس کے با وجود بھی کوئی خاطرخواہ نتائج موصول نہیں ہوئے ہیں،حکومت نے یہ پیکج ان لوگوں کیلئے رکھا ہے جو برآمدات میں سالانہ10فیصد اضافہ کریں گے،اس حوالے سے ٹی ڈی اے پی اہم کردار ادا کر رہا ہے اور وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کی اشیاء کی رسائی کیلئے بین الاقوامی نمائشوں میں حصہ لیتا ہے اس کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سالانہ اربوں روپے کا بجٹ رکھا جاتا ہے لیکن اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود بھی ملکی برآمدات میں واضح کمی آئی ہے جس کی بڑی وجہ ملک کی ایک اہم ترین صنعت ٹیکسٹائل میں کمی ہے جس کی وجہ ملک میں کپاس کی کاشت کے رجحان میں کمی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں برآمدات میں کمی کی بڑی وجہ حکومتی عدم توجہ ہے کہ ملک میں چھوٹے بڑے صنعتکار انتہائی مالی مشکلات کا شکار ہیں اور ملک کی سب سے بڑی برآمد ٹیکسٹائل تھی جس میں واضح کمی آگئی ہی۔

متعلقہ عنوان :