احسن اقبال چین کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے

اتوار 24 ستمبر 2017 18:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ و ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال چین کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران انٹرپول کی وزارتی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اپنے چینی ہم منصب کے کے ساتھ سیکورٹی کے معاملات پر بات چیت بھی کریں گے جبکہ این ڈی آر سی کے اعلی عہدیداروں سے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے ۔روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہناتھاکہ چین اور پاکستان کی دوستی مثالی اور فولادی بھائیوں کی مانند ہے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر عملدرآمد تیز رفتار سے جاری ہے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائیگا ۔۔

متعلقہ عنوان :