مادروطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے،آرمی چیف

شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ، پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتی جارہی ہے،جنرل قمر جاویدباجوہ

اتوار 24 ستمبر 2017 18:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا ہے کہ مادروطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، پاکستان کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ، پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہاکہ دشمنوں کی پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں، مادروطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتی جارہی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہر قیمت پرمادر وطن کیدفاع کا حلف لیاہے، پاک فوج کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :