سعودی حکومت اس سال 15لاکھ سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو عمرہ ویزا کی سہولت فراہم کریں گی

عمرہ اور حج کو صرف سرکاری سطح پرہی کرانے کی اجازت ،پرائیویٹ سیکٹر پر عمرہ اور حج پر پابندی عائدی کی جا ئے ، پاکستانی شہریو ں ،تاجروں ،اور صنعتکاروں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ

اتوار 24 ستمبر 2017 18:22

سعودی حکومت  اس سال 15لاکھ سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو عمرہ ویزا ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) حکومت پاکستان وزرات مذہبی امور کے مطالبہ پرسعودی حکومت اس سال 15لاکھ سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو عمرہ ویزا کی سہولت فراہم کریں گی جبکہ پاکستانی شہریو ں ،تاجروں ،اور صنعتکاروں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عمرہ اور حج کو صرف سرکاری سطح پرہی کرانے کی اجازت دی جائے اور پرائیویٹ سیکٹر پر عمرہ اور حج پر پابندی عائدی کی جائے ،آن لائن کے مطابق کے سعود ی عرب کے وزرات حج نے حکومت پاکستان وزرات مذہبی امورکو آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سعودی حکومت نے وعدہ کے مطابق عمرہ ویزا یکم محرم کو شروع کر دیا ہے اس سال 15لاکھ سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو عمرہ ویزا کی سہولت فراہم کی جائے گی گذشتہ سال دنیا بھر سے سب سے زیادہ پاکستان نے 14لاکھ 66ہزار عمرہ ویز ا حاصل کیاتھا جس میں اس سال اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت نے اس سال حج میں پاکستان کو 5ہزار کا اضافی کوٹہ فراہم کیا گیا ترجمان حکومت پاکستان وزرات مذہبی امور کا کہنا کہ سعودی عرب میں قیام و طعام اور ٹرانسپورٹیشن کی عالمی معیا ر کی سہولتیں دستیاب ہیں جو ہر ملک کے شہریوں کو ان کے بجٹ کے مطابق ہی دی جاسکتی ہیں اور سعودی عرب میں کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی لہذا سعودی حکومت معاہدوں کے مطابق سروسز دینے کی ذمہ داری کو ہر سال یقینی بناتی ہے،پرائیویٹ سطح پر شہریوں کو عبادت کے نام پر لوٹ مار کی جاتی ہے ،اورنجی کمپنیاں کی لوٹ سے پر یشان ہیں حکومت پاکستان نے آئندہ سال سرکاری سیکم کے تحت مزید حج سستاکرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پہلا سے حکومت نے حجاج اکرام اور معتمرین کیلئے مزید سہولیات اور حج اخراجات میں 20سے 25فیصد کمی کی ہے علاوہ ازیں انجمن تاجران اولڈالیکٹرک کے رہنما حاجی محمد اصغر ، لالہ دلدار حسین ،مرزا شفیق ،سابق ایگزیکٹوممبر عمراقبال ، مولوی یعقوب انصاری ،ملک ندیم ، عبدالغفور بٹ اور دیگر نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کو بہترین حج انتظامات پر مبار کبار پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا نجی کمپنیاں شہریوں کو بہترین سہولتوں کے نام پر لوٹ ہیں اور اس سے کم آمدنی والے شہریوں میں احساس کمتری پیدا ہوتی ہے حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ ملک میں یکساں نظام کے تحت سرکاری سطح پر ہی حج اور عمر سیکم کا اعلان کریں اور پرائیویٹ سطح پر حج اور عمرہ پر پابندی عائد کی جائی

متعلقہ عنوان :