ضلع ساہیوال کے 18علماء کرام کی زبان بندی کرکے تقاریر پر 2ماہ کے لیے پابندی عائد

اتوار 24 ستمبر 2017 18:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) ضلعی انتظامیہ نے ضلع ساہیوال کے 18علماء کرام کی زبان بندی کرکے تقریروں پر 2ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے جن میں جمعیت العمائے اسلام (فضل الرحمن گروپ)پنجاب کے مفتی محمد عثمان غنی ، جمعیت العمائے اسلام(فضل الرحمن گروپ) ضلع ساہیوال کے جنرل سیکر ٹری قاری سید ابن شہید ، حافظ حبیب اللہ، مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبدالطیف خالد چیمہ ، کالعدم سپاہ صحابہ کے قاری انیس الرحمن ، کالعدم سپاہ صحابہ کے مولانا عالم طارق ، مفتی احسن عالم ، مولانا عثمان حیدر ، قاری محمد احمد رشیدی عابدکالونی ساہیوال، محمد ابو بکر رشیدی جمعیت اہلحدیث کے پنجاب کے سیکر ٹری مولانا احمد یار صدیقی ، کالعدم سپاہ صحابہ ضلع ساہیوال کے صدر مولانا انعام اللہ شاہ بخاری ، مولوی محمد سلیم، قاری محمد طیب، مولوی محمد اعظم ، مولوی محمد احمد شرلی ، قاری حبیب الرحمن اور علی حسین شامل ہیں

متعلقہ عنوان :