محرم الحرام، ساہیوال ضلع میں 16علماء کرام کے داخلہ پر 2ماہ کے لیے پابندی

اتوار 24 ستمبر 2017 18:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) ضلعی انتظامیہ نے محر م الحرام کے موقعہ پر ضلع ساہیوال میں 16علماء کرام کے داخلہ پر 2ماہ کے لیے پابندی لگا دی ہے جن میں مولانا مسعود الرحمن عثمانی اسلام آباد، کالعدم سپاہ صحابہ کے مولانا مسرو نواز جھنگوی ، مولانا معاویہ اعظم جھنگ، مولانا محمد یوسف رضوی آف ٹوکا سرگودھا ، مولانا عبدالرحمن ضیا ء کمالیہ ضلع ٹوبہ ، مولانا محمد احمد لدھیانوی کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کمالیہ ضلع ٹوبہ، ڈاکٹر خادم حسین ڈھلو ں کالعدم سپاہ صحابہ جہانیاں ضلع خانیوال مولانا نعمان ضیاء فاروقی کالعدم سپاہ صحابہ سمندری ضلع فیصل آباد ، محمد سرفراز حق جھنگوی جھنگ ، کالعدم سپاہ صحابہ مولانا عطاء الرحمن سمندری ضلع فیصل آباد مولانا عبدالعزیز خطیب لال مسجداسلام آباد، علامہ ساجد نقوی کالعدم تحریک جعفریہ پاکستان اٹک ، سید سبطین شاہ سرگودھا ، مولانا اورنگ زیب فاروقی کراچی ، مولانا خادم حسین لاہور اور مولانا سید محمد سرور شاہ وہاڑی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے احکامات جاری کر دیے ہیں

متعلقہ عنوان :