پیسکو ایمپلائز پیغام یونین نے ہائیڈرو یونین کی ادارے میں جاری سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار دیا

اتوار 24 ستمبر 2017 18:22

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) پیسکو ایمپلائز پیغام یونین نے ہائیڈرو یونین کی ادارے میں جاری سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ان کی موجودگی میں ادارے کے حالات بہتری کی بجائے ابتر ہو رہے ہیں گزشتہ روز پیسکو ایمپلائز پیغام یونین کا اجلاس زیر صدارت محمد اقبال خان منعقد ہوا اجلاس میں کثیر تعداد میں عہدیداروں اور ورکروں نے شرکت کی اجلاس سے زونل سیکرٹری محمد اقبال خان ،ڈویژنل سیکرٹری عبید اللہ شاہ ،سیکرٹری احمد علی شاہ ،فرمان اللہ ،عصمت اللہ ،ملک محمد ہاشم ،ارسلا خان ،فرید خان ،اور ملک محمد رفیق مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائیڈرویونین کی ادارے میں بھتہ خوری اور لوٹ مار کی بناء پر مرکزی رجسٹریشن منسوخ جبکہ سی بی اے معطل کی تھی لیکن وہ بدستور اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے جس کی وجہ سے ادارے میں کوئی بہتری نہیں آ رہی بلکہ روز بروز حالات کشیدہ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیسکو ایمپلائز پیغام یونین ملازمین کی فلاح و بہود کیلئے ہر قسم کی مثبت اقدامات اُ ٹھا رہی ہے اور ان کے جائز حقوق کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کر گی انہوں نے کہا کہ ہائیڈ رو یونین یونین کی ہائیکورٹ سے بحالی کی پروپیگنڈا کر رہی ہے لیکن ان کی یونین بدستور معطل ہے کوئی بھی ان کی پروپیگنڈوں میں نہ آئی