بنوں ، حضرت عمر فاروق ؓ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و اختر ام سے منایا گیا

اتوار 24 ستمبر 2017 18:22

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) بنوں میں حضرت عمر فاروق ؓ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و اختر ام سے منایا گیا خیبر پختونخوا میں فاروق اعظم کی یوم شہادت سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے وفاقی حکومت بھی سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کریںاہل سنت و الجماعت کے زیر اہتمام بنوں کے علاقہ بازار احمد خان میں حضرت عمر فاروق کی یوم شہادت پر یوم شہادت کانفرنس منعقدہوا جس سے اہل سنت و الجماعت کے بنوں کے صدر رسول نیاز ،جنرل سیکرٹری امین اللہ حقانی ،سیکرٹری اطلاعات ضیاء اللہ خان ،معاون فنانس سیکرٹری قاری برکت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے حضرت محمد ؐ کے ساتھیوں اور دین اسلام کو امت مسلمہ میں عام کرنے کیلئے قربانیاں دینے والے صحابہ کرام کی ولادت اور رشہادتوں کے آیام کو سرکاری سطح پر منانے کیلئے ایک منظم تحریک چلائی جو کہ خیبر پختونخوا میں رنگ لے آئی ہے اور اس بار پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے حضرت عمر فاروقؓکی شہادت کے دن کو سرکاری سطح پر مناکر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا جو کہ احسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ ان آیام کو سرکاری طور پر منائے تاکہ مسلمانوں کے دلوں میں صحابہ کرام ؓ کی محبت زندہ رہی

متعلقہ عنوان :