اساتذہ معماران قوم ، انہیں طلبہ کی بہترین تربیت کیلئے معیاری تعلیم کی فراہمی میںاپنا کردار ادا کرنا ہوگا،پروفیسر محمد ندیم

اتوار 24 ستمبر 2017 18:22

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) ڈائریکٹر جنرل آف کامرس ایجوکیشن خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ندیم نے کہا ہے کہ اساتذہ معماران قوم ہوتے ہیں انہیں طلبہ کی بہترین تربیت کیلئے معیاری تعلیم کی فراہمی میںاپنا کردار ادا کرنا ہوگا آج کا طالب علم ہمارے آنے والے کل کا مستقبل ہے اگر اساتذہ طلبہ میںاچھی طرز زندگی اور خود اعتمادی پیدا کریں تو یہی طلبہ معاشرے کے اہم شہری بنیں گے تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن اور ایک بہتر معاشرہ تشکیل ہوگا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز بنوں ٹائون شپ میں پروفیسر نور دراز کے اعزاز میں الواداعی تقریب اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میںکیا اس موقع پر آل کامرس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر پروفیسر خالد خان خٹک ،کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر عالمگیر خان ،پروفیسر نور دراز اور پروفیسر سمیع اللہ خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن رہنمائی کی ضرورت ہے ان میں خود اعتماد ی پیدا کرنے کیلئے نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی شریک کیا جائے تاکہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مقابلہ کرنا سیکھیں اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آف ایجوکیشن پروفیسر محمد ندیم نے خیبر پختونخوا کے تمام کامرس کالجز کے مابین صوبائی سطح پر زون وائز کھیلوں ،تقاریر ،قرأت اور دیگر مقابلوں کے انعقاد کرانے کا اعلان کیااور تقریب میں طلبہ نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے ڈائریکٹر نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں نقد انعامات و تعریفی اسناد تقسیم کئے جبکہ ریٹائر ہونے والے پروفیسر نور دراز خان کو شیلڈ دیا

متعلقہ عنوان :