پنجاب حکومت نے نیلے ڈرموں میں مرغی ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی

اتوار 24 ستمبر 2017 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نیلے ڈرموں میں مرغی ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی بتایاگیا ہے کہ نیلے ڈرموں میں مختلف قسم کا زہریلا کیمیکل پایا جاتا ہے قصاب مرغی ذبح کرکے اسے جان نکلنے تک نیلے ڈرموں میں پھینک دیتے ہیں جس سے مرغی کے گوشت میں جراثیم شامل ہوجاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے مضر صحت ہیںاس سلسلے میں حکومت نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نیلے ڈرموں میں مرغی ذبح کرنے کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :