رواں ما لی سال کے پہلے 2ماہ میں چا ول کی ایکسپورٹ میں40فیصد اضا فہ

اتوار 24 ستمبر 2017 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء)رواں ما لی سال کے پہلے 2ماہ میں چا ول کی ایکسپورٹ میں40فیصد اضا فہ ہوا ہے بتایاگیا ہے کہ گز شتہ ما لی سال کے پہلے 2ماہ میں 3لاکھ 1ہزار ٹن چا ول کی ایکسپورٹ کی گئی تھی جو رواں سال 40فیصد اضا فے کے سا تھ بڑھ کر 4لاکھ 25ہزار میٹر ک ٹن چاول ایکسپورٹ کیے گئے چاول کے ایکسپورٹرز کے مطا بق حکو مت ایکسپورٹرز کو کسی قسم کی سہو لیات فراہم نہیں کر رہی اور نہ گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ زراعت نے چاول کے کاشتکار کو کم لا گت میں پیدا ہو نے والی کو ئی نئی اقسام دریافت کر کے دی ہیں جبکہ بنگلہ دیش ،بھارت اور چا ئنہ میں ماہرین نے کئی قسم کی نسلیں دریافت کرکے چاول کے کاشتکار دی ہیں جن کی پیداواری لا گت کم اور منا فع زیادہ ہے انٹر نیشنل مارکیٹ میں پاکستا نی ایکسپورٹرز چا ول کی قیمت کا مقا بلہ نہیں کر پا رہے حکو مت کو چا ہیے کہ وہ چا ول کی ایکسپورٹ کے لیے ڈیوٹیز اور ٹیکسوں میں کمی کر ے تا کہ پاکستا نی چاول جو دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہے اس کی ایکسپورٹ میں اضا فہ ہو سکے۔