پاکستان میں گزشتہ دوماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 40فیصد اضافہ

اتوار 24 ستمبر 2017 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستان میں گزشتہ دوماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 40فیصد اضافہ ہوا،کاروں کی درآمدات میں بھی 108فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاوفاقی حکومت کے ادارے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست 2017 میں موبائل فونز کی درآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کس طرح کے موبائلز کی درآمدات زیادہ ہوئیںاعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران کاروں کی درآمدات میں بھی 108 فیصد اضافہ ہوا اور 2 ماہ میں مجموعی طور پر 105 ارب روپے کی کاریں درآمد کی گئیںجولائی اور اگست 2017 کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی دیگر درآمدات میں بھی اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 214 ارب روپے کی پیٹرولیم کے شعبہ میں درآمدات کی گئیںادارہ شماریات کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران ملک میں 10ارب روپے کی چائے درآمد کی گئی، جبکہ اسی عرصے کے دوران 37 ارب 90 کروڑ روپے کا پام آئل بھی درآمد کیا گیااعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اگست 2017 تک 10 ارب 81 کروڑ روپے کی دالیں، جب کہ 118ارب روپے کی دیگر کھانے پینے کی اشیا درآمد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :