ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈاکار انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں

اتوار 24 ستمبر 2017 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈاکار انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں ہیںبتایاگیا ہے کہ انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر ڈاکار کے دارالحکومت سینیگال میں 16سے 31دسمبر تک منعقد ہوگی جس میںکھانے کی اشیاء،ایگری بزنس،ایگریکلچر، ہسبینڈری،فشنگ ،بلڈنگ،رئیل اسٹیٹ،ہائیڈرالکس، سول ورکس،ٹیکنیکل ٹولزاور ایکوپمنٹ،ٹیلی کمیونیکیشن براڈ کاسٹنگ،پرنٹنگ،پریس ،ٹرانسپورٹیشن،لاجسٹک،انرجی،مائننگ،گیمز،موسیقی کے آلات،بینک، انشورنس،مالیاتی خدمات،وہیکلز،سپیئر پارٹس،آفس ایکوپمنٹس‘سپلائس،لرننگ ٹولز،کمپیوٹر سائنسز،گھریلو آلات اندرونی اور بیرونی آرائش،فیشن،ٹیکسٹائل،کاسمیٹیکس،چمڑے کا سامان،آرٹس اینڈ کرافٹس اور انتظامی خدمات سے متعلق سٹالز لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹریڈ فیئر میں شرکت کے خواہشمند 2اکتوبر تک درخواست دے سکتے ہیں۔