پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات: عبد الطیف ملک چیئرمین منتخب

اتوار 24 ستمبر 2017 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2017-18ء میں عبد الطیف ملک چیئرمین منتخب ہو گئے انتخابات میں ندیم ساجدسینئر وائس چیئرمین (سدرن) اور قمر ضیاء وائس چیئرمین (نادرن )منتخب ہوگئے پی سی ایم ای اے کے انتخابات میں نو منتخب ایگزیکٹو باڈی ( سدرن ) کی ایسوسی ایٹ کلا س میں انیس الرحمن ،راشد علی ،عارف لطیف جبکہ کارپورٹ کلاس میں عامر ممتاز خان اور مسز ممتاز بیگم شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹو باڈی ( نادرن ) میں قمر ضیاء ،خواجہ ریاض الرحمن حسن اور خواجہ میر مدثر میر ممبر ایسوسی ایٹ کلاس جبکہ عبد الطیف ملک ،افتخار طاہر اور علی احمد کارپوریٹ کلاس کے ممبر منتخب کر لئے گئے انتخابات میں تمام امیدواربلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں نو منتخب چیئرمین عبد الطیف ملک نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیرینہ مسائل کے حل کے بغیر کارپٹ انڈسٹری کی ترقی اور اس کا فروغ ممکن نہیں اس لئے سب سے پہلے انڈسٹری اور ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس کیلئے ہر حکومتی دروازہ کھٹکھٹائیں گے انہوںنے کہا کہ حالات کی بہتری کیلئے باہمی مشاورت سے تمام فیصلے کئے جائیں گے اور اس پلیٹ فارم سے جو بھی تجاویز سامنے آئیں گی انہیں حکومت تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان سمیت دیگر حکومتی اداروں کے تعاون پر مشکور ہیںآئندہ ماہ لاہور میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور مذکورہ نمائش نہ صرف مقامی کارپٹ انڈسٹری بلکہ معیشت کیلئے بھی سنگ میل ثابت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :