لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات : پیاف فائونڈر الائنس نے کلین سویپ کر لیا

طاہر جاوید ملک صدراور خواجہ خاور رشید سینئر نائب صدر منتخب ، ذیشان خلیل نائب صدر بن گئے

اتوار 24 ستمبر 2017 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں پیاف فائونڈر الائنس نے کلین سویپ کر لیا ہے انتخابات میں طاہر جاوید ملک صدراور خواجہ خاور رشید سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے جبکہ ذیشان خلیل نائب صدر بن گئے الیکشن کے نتائج کا اعلان الیکشن کمشنر سہیل لاشاری نے کیا بتایاگیا ہے کہ لاہو ر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات 2017-18ء کے انتخابات کیلئے 8808 ووٹرز میں سی3342 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا ایسوسی ایٹ کلاس کی 7 نشستوں پر پیاف فاؤنڈرز الائنس نے 1795 پینل ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ لاہور بزنس مین فرنٹ نی869 پینل ووٹ حاصل کئے اور 28ووٹ تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دیئے گئے اس طرح پیاف فاؤنڈرز الائنس نے کارپوریٹ کلاس کے بعد ایسوسی ایٹ کلا س کا معرکہ بھی اپنے نام کرلیا پیاف فاؤنڈرز الائنس کے کامیاب امیدواروں میں فہیم الرحمن نے سب سے زیادہ 2253، نعیم حنیف نے 2162 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر جبکہ محمد چودھری 2149 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے، اورنگزیب اسلم2100، شیخ ظفر 2096، ڈاکٹر شاہد رضا1980، ملک کلیم نے 2098 ووٹ حاصل کئے چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر لاہور چیمبر ناصر حمید نے کہا ہے پیاف فاؤنڈرز الائنس انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے پورے کریگاپیاف فاؤنڈرز الائنس نے طاہر جاوید ملک کو صدر، خواجہ خاور رشید کو سینئر نائب صدر اور ذیشان خلیل کو نائب صدر منتخب کرلیا ہے، جسکا باقاعدہ اعلان کر دیا گیاجیت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں لاہور بزنسمین فرنٹ کے امیدوار اور رہنما ہار کر بھی خوش نظر آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سال ان کے ووٹ بنک میں خاصا اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :