میئر یا ڈپٹی میئر کو عہدے سے نہیں ہٹا رہے،فاروق ستار

کچرا اٹھانا،نکاسی آب ،صاف پانی کی فراہمی ترجیحات ہیں،سربراہ متحدہ پاکستان

اتوار 24 ستمبر 2017 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) سربراہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ میئر یا ڈپٹی میئر کو اپنے عہدے سے نہیں ہٹایا جارہا۔

(جاری ہے)

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے بے اختیارہیں، کچرااٴْٹھانا،نکاسی آب،پانی کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں، آیندہ6ماہ میں ثابت کرناچاہتے ہیں محدوداختیارات کے باوجودبھی کام کرسکتے ہیں، میئر،دیگرنمایندوں کوکہا ہے کہ اپنے وسائل سے ہی جتناہوسکے کچرااٴْٹھایاجائے، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میئریا ڈپٹی میئر کراچی کونہیں ہٹایا جارہا،جوادارے ہمارے ماتحت ہیں ہم ان کی کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں۔

اس موقع پر میئر کراچی سید وسیم اختر نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مل بیٹھ کرمعاملات حل کریں گے، کراچی کی حکومت سندھ حکومت کے ماتحت ہے، وزیراعلیٰ سندھ بھی چاہتے ہیں کراچی کے مسائل حل ہونے چاہیے،صرف4 ارب ترقیاتی کاموں میں لگے، کراچی کی حکومت سندھ حکومت کے ماتحت ہے، 2016 اور2017میں 14ارب روپے جاری ہوئے، فنڈزکے ایم سی کونہیں ، اس وقت کے ایڈمنسٹریٹرکوجاری ہوئے تھے، 2016اور 2017میں جاری فنڈز تنخواہوں کی مد میں بھی استعمال ہوئے،

متعلقہ عنوان :