نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کا سینئرصحافی کی گاڑی پرحملہ،مطیع اللہ حملے میں محفوظ رہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 ستمبر 2017 18:12

نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کا سینئرصحافی کی گاڑی پرحملہ،مطیع اللہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24ستمبر2017ء ) : وفاقی دارلحکومت میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے سینئر صحافی مطیع اللہ کی گاڑی پرحملہ کردیا، پتھراؤکے نتیجہ میں گاڑی کافرنٹ سکرین کاشیشہ بھی ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

سینئرصحافی مطیع اللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دوموٹرسائیکل سواروں نے بارہ کہو میں میری گاڑی کی سامنے سکرین پر پتھر کے ساتھ حملہ کیا ہے اس حملے کی وجہ سے میں بال بال بچا ہوں۔انہوں نے سوشل میڈیا ٹویٹ پیغام کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیاہے جس کے باعث لوگوں نے ان کی لمبی عمر اور صحت کے لئے دعا کی کہ اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے آپ کو نئی زندگی دی ہے۔واضح رہے مطیع اللہ سینئر صحافی اور پروگرام ’اپنا اپنا گریباں ‘ کے میزبان بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :