عشرہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے منتخب عومی نمائندے آگے آئیں، محمد اسلم کمبوہ

موجودہ حالات کے تناظر میں باہمی تعاون سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ،صوبائی سیکرٹری بلدیات پنجاب

اتوار 24 ستمبر 2017 18:10

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) صوبائی سیکرٹری بلدیات پنجاب محمد اسلم کمبوہ نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے منتخب عومی نمائندے آگے آئیں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر بھر پور اقدامات کریں موجودہ حالات کے تناظر میں باہمی تعاون سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں گائوں ،یونین کونسل ،تحصیل اور ضلع کی سطح پر مربوط ربط و رابطہ ،مشاورت ،معاونت اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ممبرام کمیٹی سمیت ممبران قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج ،میاں معین خان وٹو اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علا ئو الدین ،چیئرمین ضلع کونسل ملک علی قادر عباس ، ڈی پی او حسن اسد علوی،میونسپل کمیٹی کے چیئرمینوں ،چیف آفیسران ،اور متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے ضلع میں محرم الحرام کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات ،روٹس کے راستوں کی صفائی ستھرائی ،تجاوزات کے خاتمہ ،روٹس کے راستوں کی مرمت ،میڈیکل کور ،سول ڈیفنس کے رضا کاروں ،ریسکیو1122کے پلان سمیت دیگر معاملات سے متعلق بریفنگ دی ۔ڈی پی او حسن اسد علوی نے سیکیورٹی پلان سے متعلق آگاہ کیا ۔علماء کرام کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیسر عبداللہ کلیم ،حافظ سعید عثمانی ،قاری اقبال چشتی ،ظفر اللہ قمر لکھوی اور کوثر رضوی سمیت علماء نے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔

صوبائی سیکریٹری بلدیات پنجاب محمد اسلم کمبوہ نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کا امن اور مختلف مکاتب فکر کے درمیاں ہم آہنگی دوسرو ں کے لئے مثال ہے اس بھائی چارہ اور امن و مان کی فضا کو مزید پروان چڑھانے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور انتظامات کے سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرے ۔

انہوں نے میونسپل کمیٹی کے چیئرمینوں اور چیف آفیسران پر زور دیا کہ میدان عمل میں اپنی ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر ادا کریں ۔انہوں نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر سیال کو ہدائیت کی کہ وہ ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع کا سیکیورٹی آڈٹ کروائیں کہ واک تھرو گیٹس ،میٹل ڈٹیکٹر سمیت دیگر آلات چالو حالت میں ہیں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :